لاہور (عکس آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں فروخت کرنے والوں کو مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ میں بہت زیادہ تعداد میں مری مرغیاں تلف کیں، ٹولنٹن مارکیٹ کا کچرا کہاں تلف ہوتا ہے اس کی تفتیش کرکے رپورٹ پیش کی جائے، ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی ستھرائی سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ پی ایچ اے سرکاری پارکوں کی لوکل کمیٹیز کے ساتھ مل کر دیکھ بھال کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- گوادر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد سٹیشن آمد
- ایک بہتر “ڈیجیٹل مستقبل” کے لئے مل کر کام کریں، چینی میڈ یا
- چین نئی توانائی بیٹریوں کی ری سائیکلنگ پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، چینی میڈیا
- چین کی معیشت نے زبردست صلاحیت اور توانائی کا مظاہرہ کیا ہے، چینی وزارت تجارت
- امریکہ کو ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، چینی وزارت خارجہ