ٹماٹر کے پودے

ٹماٹر کے پودے کو بہترین نشوونما کیلئے 14 سے30ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے، ماہرین سبزیات

فیصل آباد (عکس آن لائن):ٹماٹر کے پودے کو بہترین نشوونما کیلئے 14 سے30ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ٹماٹر غذائیت کے لحاظ سے اہم سبزی اور حیاتین اے ، سی ، ریبوفلیون ، تھایا مین، معدنی نمکیات لوہا ، چونااور فاسفورس کا مرکب ہے نیز ٹماٹر کو سبزیوں کے ساتھ ملا کر پکانے سمیت سلاد کے طور پراستعمال کرکے کئی جسمانی پیچیدگیوں سے بچا جاسکتاہے۔

ماہرین سبزیات نے کہا کہ کاشتکار ٹماٹر کی پنیری کی منتقلی کیلئے زرخیز میرا زمین جس میں نامیاتی مادہ وافر مقدار میں ہوکا انتخاب کریں کیونکہ ان زمینوں میں نمی دیر تک قائم رہتی ہے اور ٹماٹر کی جڑیں زمین کے نیچے آسانی سے خوراک حاصل کرکے بڑھتی اور پھولتی رہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹماٹر کی تیسری فصل کی تیار کردہ پنیری کو وسط دسمبر تک کھیت میں منتقلی کیلئے زمین کو اچھی طرح تیار کیاجائے اور کاشتکار ٹماٹر کی پنیر ی کی کھیت میں منتقلی سے پہلے فی ایکڑ دس تا بارہ ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد میں 20کلو گرام یوریا ملا کر استعمال کریں۔

انہوں نے کہاکہ کھیت کی آبپاشی کے بعد وتر آنے پر دو تین ہل بمعہ سہاگہ چلا کر زمین کو کھلا چھوڑ دیاجائے تاکہ جڑی بوٹیاں کاشت سے پہلے اگ آئیں۔ انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیاں اگنے کے بعد دوبارہ ہل چلا کر جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جائے اور کھیت کو کھلا چھوڑ دیاجائے تاکہ دھوپ لگنے سے زمینی بیماریوں کے جراثیم ختم ہوجائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں