ٹریژری بلز

ٹریژری بلز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 3 ارب ڈالر سے تجاوزکرگئی

اسلام آباد (عکس آن لائن)ٹریژری بلز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 3 ارب ڈالر سے تجاوزکرگئی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران ٹی بلز کی مد میں 215 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ٹی بلز میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 3.114 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

ایس بی پی کے مطابق صرف جنوری 2020 کے دوران ٹی بلز میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ بطانیہ سیٹی بلز کی مد میں 2.129 ارب ڈالر جبکہ امریکہ سے 815.8 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں