واشنگٹن (عکس آن لائن)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہائوس سے روانگی سے قبل جہاں نو منتخب صدر اور ان کی اہلیہ کو خوش آمدید نہ کہہ کر ایک پرانی روایت توڑ دی ہے وہیں انہوں نے ایک پرانی امریکی روایت قائم رکھتے ہوئے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کے لیے خط ضرور لکھ کر چھوڑ ا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نو منتخب صدر جوبائیڈن کی جانب سے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پرانی امریکی روایت برقرا رکھتے ہوئے وائٹ ہائوس سے جانے سے قبل ان کے لیے ایک خط لکھ کر چھوڑ گئے ہیں۔
