ٹرمپ

ٹرمپ کو پنسلوینیا، وسکونسن اور مشی گن کے نتائج پر اعتراضات

واشنگٹن(عکس آن لائن) ڈونلڈٹرمپ کو پنسلوینیا، وسکونسن اور مشی گن کے نتائج پر اعتراضات ہیں۔ امریکی صدرٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے پنسلوینیا میں ڈیموکریٹس پر دھاندلی کا الزام لگادیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرک ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز پر عملے نے بائیڈن اور ہیرس کی تصاویر والے ماسک لگا رکھے تھے جو انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پینسلوینیا کے نتائج کیخلاف مقدمہ دائر کریں گے۔ادھر ٹرمپ کیمپین منیجر نے کہا کہ وسکونسن کی کئی کاونٹیز میں ووٹنگ کی بیضابطگیوں کی گئیں۔

تاہم وسکونسن الیکشن عہدیدار نے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں 59 ویں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے مجموعی الیکٹورل ووٹ 264 ہوگئے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔جو بائیڈن کو جیتنے کے لیے مزید 6 ووٹوں کی ضرورت ہے ،جبکہ اب بھی 5 ریاستوں کے نتائج واضح ہونا باقی ہیں ان ریاستوں کے 60 الیکٹورل ووٹ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں