ٹرمپ

ٹرمپ کو خطرہ، مدت پوری ہونے سے پہلے ہی نکال باہر کیے جانے کا خدشہ

واشنگٹن (عکس آن لائن )کیپیٹل ہل حملے کے بعد امریکی صدر کی مدت صدارت خطرے میں پڑ گئی اور ٹرمپ کی برطرفی کا مطالبہ زورپکڑنے لگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کی مدت صدارت ختم ہونے میں اب بھی 17 روز باقی ہیں لیکن ہاس اسپیکر نینسی پلوسی سمیت 100 سے زائد ارکان کانگریس نے ٹرمپ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔اسپیکر نینسی پلوسی نے 25 ویں آئینی ترمیم یا مواخذے کے ذریعے ٹرمپ کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئیکہا اگر ٹرمپ کابینہ اور نائب صدر نہ مانے تو کانگریس ٹرمپ کے مواخذے کے لیے تیار رہے۔قانونی ماہرین کے مطابق 25 ویں آئینی ترمیم کسی بھی امریکی صدرکو زبردستی عہدے سے برطرف کرنیکی طاقت رکھتی ہے، ترمیم اس وقت استعمال کی جا سکتی ہے جب صدربیماری یا ذہنی خلل کی وجہ سے اپنے فرائض انجام نہ دے سکتا ہو یا خطرناک طرزِعمل کا مرتکب ہو۔ماہرین کاکہنا تھا کہ ترمیم کو نافذ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ صدر کی کابینہ کی اکثریت یہ فیصلہ دے کہ صدر اپنیعہدے کا اہل نہیں جس کے بعد نائب صدر کو اس کی توثیق کرنا ہو گی، توثیق کے بعد صدر برطرف ہوجاتا ہے اور نائب صدر بطور صدرذمہ داریاں سنبھالتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں