فردوس عاشق اعوان

ٹرمپ کا بیان قیام امن کیلئے ہماری کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد( عکس آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت میں کھڑے ہو کر ٹرمپ کا دہشتگردی کے خلاف ہمارے مثبت کردار کے اعتراف سے بھارتی بیانیہ دفن ہو گیا ہے اور ٹرمپ کا بیان قیام امن کیلئے ہماری کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے

منگل کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت میں کھڑ ے ہو کر پاکستان کے ساتھ دوستی کا اظہار ایک بڑی پیش رفت ہے، بھارت میں کھڑے ہو کر ٹرمپ کا دہشتگردی کے خلاف ہمارے مثبت کردار کا اعتراف کرنے سے بھارتی بیانیہ دفن ہو گیا ہے اور ٹرمپ کا بیان قیام امن کیلئے ہماری کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ مودی خطے اور بھارت میں نفرت، تعصب اور جنگ کی آگ بھڑکانے کی بجائے دوستی کے پیغام اور اس کی طاقت کو سمجھنے کی کوشش کرے ، معاون خصوصی نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی موجودگی میں شہرت بل پر احتجاج کرنے والوں پر بہیمانہ تشدد پوری دنیا کو حقےقت سے آگاہ کر رہا ہے ،

دنیا نے دیکھ لیا کہ تعصب ، انتہا پسندی اور جنگی جنون کی ذہنی بیماری میں کیوں مبتلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا عالمی تشخص بہتر ہورہا ہے ، دنیا کا علاقائی اور عالمی امن کیلئے ہماری کاوشوں کا اعتراف پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہے ، مسئلہ کشمیر ایک مسلمہ حقیقت ہے اور امید ہے کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ضرور بات کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں