واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کڑوا گھونٹ پی لیا، نو منتخب صدر جوبائیڈن انتظامیہ کو اختیارات منتقلی کی بالآخر منظوری دیدی، اس طرح کئی ہفتوں سے جاری ٹال مٹول انجام کو پہنچ گئی۔سربراہ جنرل سروس ایڈمنسٹریشن ایملی مرفی نے نومنتخب امریکی صدر کو اس بات سے آگاہ کردیا ہے۔غیرلکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک گفتگومیں کہاکہ قانونی جنگ جاری رہے گی مگر انتظامیہ سے کہہ دیا ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہے اسے انجام دیا جائے۔امریکی ٹی وی کا کہنا تھا کہ خط صدر ٹرمپ کی شکست تسلیم کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ اقدام ایسے وقت کیا ہے جب اہم ریاست مشی گن نے بھی جو بائیڈن کی فتح کی توثیق کردی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش تھی کہ نتیجہ کو روکا جائے مگر ایسا نہ ہوسکا۔ امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ‘چاچو’ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخار احمد
- منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
- سب کی نظریں ہم پر ہیں، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، عماد وسیم
- پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ میں تو شامل ہوا ،بدقسمتی سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکا، شاہنواز دھانی
- یمنی حوثیوں کا اسرائیل کی طرف جانے والے تمام جہازوں کو نشانہ بنانےکا اعلان