جواد ظریف

ٹرمپ نے ایران مخالف جنگ کے لیے فضا سازگار بنانے کی کوشش کی، جوادظریف

تہران ( عکس آن لائن)ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے عراق سے موصولہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنا پردعوی کیا ہے کہ امریکا کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے لیے من گھڑت کہانء کی سازش کے ذریعے فضا سازگار بنانے کی کوشش کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حواریوں نے امریکا میں 19کی وبا سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ہمارے خطے میں بی 52 بمبار طیارے اڑانے اور جنگی بحری جہاز بھیجنے پر اربوں ڈالر اڑا دیے ۔امریکا کا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس نیمز نومبر سے خلیج کے پانیوں میں موجود ہے۔حال ہی میں امریکا کے دو بی 52 بمبار طیارے بھی خطے کی فضاں میں اڑتے دیکھے گئے ۔جواد ظریف نے لکھا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا ہے لیکن وہ اپنے عوام ،سلامتی اور اہم مفادات کا کھل کر اور براہِ راست دفاع کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں