حسن روحانی

ٹرمپ انتظامیہ تاریخ کی بد ترین حکومت اور پومپیو سیاست سے نابلد ہیں،ایرانی صدر

تہران(عکس آن لائن)ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کی موجودہ حکومت کو امریکی تاریخ کی بدترین حکومت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپؤ سیاست کی الف ب سے بھی آشنا نہیں ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق ،صدر روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم نے صبر و استقامت کے ساتھ ممنانہ خدمات کے شاندار جلوے خلق کئے ہیں اور ہم باہمی اتحاد کے ساتھ مشکلات پر غلبہ پالیں گے۔صدر حسن روحانی نے امریکی حکومت کو ظلم و استبدار پر مبنی حکومت قراردیتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتظامیہ امریکی تاریخ کی بدترین حکومت ہے اور امریکی وزیر خارجہ پومپؤ حتی سیاست کی الف بے سے بھی نا آشناہیں۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ امریکی حکومت بے رحم ، ظالم اور انسان دشمن حکومت ہے اور دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم و ستم جاری ہے اس کے پیچھے امریکی حکومت کا ہاتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں