ادارہ برائے شماریات

ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں 10 ماہ کے دوران 42.51 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد(عکس آن لائن) جاری مالی سال کے دوران ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں 42.51 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 مہینوں میں جولائی تا اپریل 2019-20ء کے دوران درآمدات کا حجم ایک ارب 31 کروڑ 89 لاکھ 11ہزار ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات کا حجم 2 ارب 28 کروڑ 78 لاکھ 18 ہزارڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں 42.51 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں سال میں رواں مالی سال کے دوران موٹر وہیکلز کے مکمل تیار یونٹس کی درآمدات 46.24 فیصد کی کمی سے ایک ارب 97 کروڑ 35 لاکھ 94 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں ایک ارب 6 کروڑ 10 لاکھ 73 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں