بھاگٹانوالہ ( نمائندہ عکس آن لائن) ٹاﺅن کمیٹی بھاگٹانوالہ کا مین بازارمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن ۔
تفصیلات کے مطابق بھاگٹانوالہ مین بازار میں تجاوزات کی وجہ سے پیدل گزرنا محال تھا چیف آفیسر ٹاﺅن
کمیٹی بھاگٹانوالہ تنویر عباس اور فخر محمود نے پولیس انتظامیہ کے ہمراہ بھاگٹانوالہ مین بازار ایکشن لیتے ہوئے
سٹرک پر کھڑے رکشے ، ریڑھی والوں اور دوکانداروں کو وارنگ دیتے ہوئے سٹرک خالی کروائی چیف آفیسر
ٹاﺅن کمیٹی تنویر عباس نے بھاگٹانوالہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ دوکاندار ناجائز تجاوزات
سے باز نہ آئے اور دوبارہ سٹرک پر آئے تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی بھاری جرمانوں
کے ساتھ مقدمات بھی درج کروائے جائے گے ۔بھاگٹانوالہ کے شہریوں نے ٹاﺅن کمیٹی کے اس اقدام کو سہراتے
ہوئے کہا کہ چیف آفیسر ٹاﺅن کمیٹی ہفتہ میں ایک دفعہ بازار کا چکر لگائے تاکہ ناجائز تجازوات کنٹرول ہو سکیں ۔