وینا ملک

وینا ملک کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ و میزبان نے ویڈیو شیئر کی۔مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ وہ جلد اپنا یوٹیوب چینل ‘شوبازیاں’ لانچ کرنے جا رہی ہیں جس پر مختلف کامیڈین کی پرفارمنس دیکھی جاسکتی ہے۔

وینا ملک نے نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کام کیا ہے اور وہ دونوں ممالک میں شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

تاہم اداکارہ دو بچوں کی ماں ہیں اور طلاق کے بعد وہ اکیلے اپنے بچوں کی پرورش میں مصروف ہیں اس لیے وہ منتخب طریقے سے کام کرتی ہیں اور اتنی فعال نہیں رہتی جتنی وہ پہلے تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں