وینا ملک

وینا ملک نے سوشل میڈیا سے بریک لے لیا

کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔گزشتہ روز وینا ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جو کسی جنگل کی لگ رہی ہے جبکہ تصویر پر انگریزی زبان میں ‘آف لائن’ بھی درج ہے۔’آف لائن’ کا مطلب ہے کہ وہ کچھ دن کے لیے انسٹاگرام پر متحرک نہیں رہیں گی۔اس کے علاوہ وینا ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ TakingBreak کا بھی استعمال کیا جسے دیکھ کر یہ واضح ہوگیا ہے کہ وہ کچھ دن کے لیے انسٹاگرام سے بریک لے رہی ہیں۔وینا ملک نے انسٹاگرام سے بریک لینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم اْن کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد اْن کے مداح تشویش کا اظہار کررہے ہیں کہ آخر کس وجہ سے اْنہوں نے انسٹاگرام پر عارضی دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں