ویمن آسٹریلوی کپتان

ویمن آسٹریلوی کپتان کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سڈنی (عکس آن لائن)آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی،میگ لیننگ نے 13سال قبل اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور وہ آسٹریلین سپورٹس کی کامیاب ترین لیڈر کے طور پر ریٹائر ہوئی ہیں،

31سالہ میگ لیننگ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ورلڈ کپ ٹرافیاں اٹھانے والی کپتان ہیں،انہوں نے 241بین الاقوامی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، میگ لیننگ کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل ضرور تھا مگر یہی اس کا بہترین وقت تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں