فیبین ایلن

ویسٹ انڈین کھلاڑی فیبین ایلن کو ٹیم ہوٹل میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

جوہانسبرگ (عکس آن لائن) ویسٹ انڈیز کے آل رائونڈر فیبین ایلن کو ٹیم ہوٹل میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر فیبین ایلن کو جوہانسبرگ میں ٹیم ہوٹل میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، وہ رواں سیزن میں پارل رائلز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکوئوں نے ایلن کا فون اور ذاتی سامان بھی لوٹ لیا، واقعہ سینڈٹن سن ہوٹل میں پیش آیا۔ کرکٹر نے واقعے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پروفیشنل کرکٹرز کی ایسی سیکیورٹی پر سوالات اٹھادیئے ہیں۔کرکٹ ویسٹ انڈیز اور پارل رائلز ٹیم نے واقعہ کی تصدیق کردی ۔

دوسری جانب لیگ ترجمان نے واقعہ پر تحقیقات کیلئے پولیس انکوائری شروع کردی جبکہ فیبین ایلن نے کوئی بیان دینے سے انکار کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں