بین سٹوکس

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ ، بین سٹوکس انگلینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے.

لندن (عکس آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین سٹوکس جو روٹ کی غیر موجودگی میں میزبان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ بین سٹوکس اگلے ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ

میں انگلینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ( ای سی بی) نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے.

کہ جو روٹ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

29 سالہ جو روٹ بدھ کو ساوتھمپٹن میں لگا انگلینڈ ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑ دیا ہے کیونکہ رواں ہفتے کے اخر میں ان کے

دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ جیو محفوظ ماحول میں سیریز کے انعقاد کے ساتھ، سکواڈ میں شامل ہونے سے قبل

جو روٹ کو ہسپتال چھوڑنے کے بعد ایک ہفتہ کے لئے پھر خود کو الگ تھلگ رکھنا پڑے گا۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی سے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں