ویسٹ انڈیز

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا امکان

لاہور (عکس آن لائن)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز نے 3 ٹی ٹوئنٹی کیلئے آئندہ برس کے اوائل میں پاکستان آنا تھا تاہم اب یہ سیریز 2024 میں ٹیسٹ سیریز کے ساتھ کھیلی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بہت زیادہ کرکٹ ہونے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی زیادہ اہم ہونے کی وجہ سے سیریز ملتوی کرنے پر دونوں بورڈ رضا مند ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ون ڈے ورلڈ کپ کا سال ہونے کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ کو اہمیت دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان اس حوالے سے بات چیت جاری ہے اور جلد سیریز ملتوی ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں