ویسٹ انڈیز

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائے گا

بارباڈوس(عکس آن لائن)ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی مینز کرکٹ ٹیم کو 1ـ2 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا ا?غاز 13 دسمبر سے ہوگا۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کادوسرا میچ 15 دسمبر کو گریناڈا، تیسرا میچ 17 دسمبر کو گریناڈا ، چوتھا میچ 20 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ میں ہی کھیلا جائے گا۔پانچ ٹی ٹونٹی سیریز میں ویسٹ انڈین ٹیم کو رومین پائول لیڈ کریں گے جبکہ برطانوی ٹیم کو جوز بٹلر لیڈ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں