نئی دہلی(عکس آن لائن)سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے انڈین سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ سری لنکن ٹیم آئندہ سال 5 جنوری کو بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر 3 ٹی ٹونٹی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم 14 جنوری سے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم میں شیکھر دھون اور فاسٹ با ؤلرجسپریت بومراہ کو شامل کیا گیا ہے۔دونوں کھلاڑی انجری مسائل سے نجات پر ٹیم میں واپس آئے ہیں جبکہ انڈین کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ نے روہت شرما کو آرام کی غرض سے سری لنکا کے خلاف نئے سال کی پہلی سیریز سے باہر رکھا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کرینگے جبکہ ٹیم میں شامل دیگر کھلاریوں میں لوکیش راہول، شرییاس ایئر، منیش پانڈے، سنجو سیمسن، رشبھ پنت، شیوم ڈوب، یوزویندر چہل، کلدیپ یادیو، راویندرا جڈیجہ، شاردال ٹھاکر، نویدیپ سینی، واشنگٹن سندر شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کے خلاف روہت شرما ون ڈے ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کرینگے جبکہ روہت شرما انکے نائب ہونگے، شیکھر دھون ، لوکیش راہول، شرییاس ایئر، منیش پانڈے، کیدار جادھاؤ، رشبھ پنت، شیوم ڈوب، رویندرا جڈیجہ، یوزویندر چہل، کلدیپ یادیو، نویدیپ سائیں، جسپریت بمراہ ، شاردال ٹھاکر، محمد شامی شامل ہوں گے۔ رواں سال اگست میں ویسٹ انڈیز کے دورے کی تکمیل کے بعد سے کمر کی تکلیف کے باعث بمراہ ٹیم سے باہر ہوگئے تھے تاہم اب وہ پوری فٹنس کے ساتھ واپس آچکے ہیں۔