راولپنڈی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ آف فیلڈ بہترین دوست ،آن فیلڈ بدترین دشمن ہیں۔بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی ان کے بہترین دوست ہیں کیونکہ ہم دونوں کا ہی تعلق پنجابی فیملی سے ہے اور ہم دونوں ہی ایک جیسے مزاج کے حامل ہیں۔
شعیب اختر کے مطابق ویرات ان سے بہت زیادہ جونیئر ہیں تاہم وہ پھر بھی ان کا دل سے احترام کرتے ہیں۔اس سے قبل سابق اسپیڈ اسٹار نے کوہلی کو آوٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں بولنگ کر رہا ہوتا تو کریز پر وسیع تر جاتا اور گیند کو کوہلی تک باندھ دیتا اور اسے ڈرائیو کرنے کے لیے اس سے دور کردیتا۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ کام نہیں کرتا تو میں اسے 150 کی اسپیڈ سے بولنگ کرواتا جسے وہ کھیلنے باہر جاتا اور آوٹ ہوجاتا۔