امام الحق

وکٹ بنانے والا میرا رشتے دار نہیں، امام الحق پنڈی ٹیسٹ کی پچ پر تبصروں سے خفا

کراچی (عکس آن لائن) قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق راولپنڈی ٹیسٹ میں پچ پر کی جانے والی تنقید اور تبصروں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ بنانے والا میرا رشتے دار نہیں۔ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ باہربیٹھ کربھی بہت کچھ سیکھنے کوملا اور ڈومیسٹک کھیل کرکم بیک کرنے میں آسانی ہوئی ، آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پرکم بیک کیا، کراچی ٹیسٹ میں بھی شاندارکھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔راولپنڈی ٹیسٹ میں پچ کے معاملے پر امام الحق کچھ ناراض دکھائی دئیے اور انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نہیں چاہتا ٹیسٹ ڈراہو،جب ہم آسٹریلیا جاتے ہیں تو وہ ہم سے پوچھ کروکٹ نہیں بناتے کیونکہ ہوم گراونڈ پراپنی صلاحیت کودیکھ کر وکٹ بناتے ہیں۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ کیوریٹر نے میری مرضی سے پنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ نہیں بنائی تھی اور وکٹ بنانے والا میرا رشتے دارنہیں، وکٹ گرین ہونیلی ہویا پیلی میرا کام پرفارم کرنا ہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ پر کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کی گئی تھی جس پر گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیز پچوں پر آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا نہیں چاہتے، گھر میں کھیلیں تو اپنی طاقت کے حساب سے کھیلنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں