لاہور(عکس آن لائن) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔ اتوار کو اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے، بدقسمتی سے پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے، آج ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت ہے اور دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران ، راعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- عوام کے لیے چینی صدر کی مخلصانہ لگن
- امریکہ کی جانب سے بارہا یہ جھوٹ پھیلانا ناقابل قبول ہے کہ چین جنگ میں روس کی حمایت کرتا ہے، چینی نمائندہ
- برازیل اور چین نے ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، نا ئب صدر برا زیل
- چین کی معیشت اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں منتقل ہوگئی ہے، چینی صدر
- جنوبی افریقہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر چینی صدر کی رامافوسا کو مبارکباد