شیری رحمان

ووٹ کو سوچ سمجھ کے اپنے حلقے کی بھلائی کیلئے استعمال کریں، شیری رحمان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ووٹ کو سوچ سمجھ کے اپنے حلقے کی بھلائی کیلئے استعمال کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے لکھا کہ جس قومی اسمبلی سے عمران خان استعفی دے کر گئے ہیں کل اس کی 7 نشتوں پر ضمنی انتخابات لڑنے جا رہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ لوگوں کو ووٹ صرف اسی امیدوار کو دینا چاہئے جو ان کی پارلیمان میں نمائندگی کر سکے اور ان کی آواز بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے گزارش ہے کہ عمران خان کو ووٹ دے کر ووٹ ضائع نا کریں۔ شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ ووٹ ایک آئینی حق اور ذمہ داری ہے، اس کو سوچ سمجھ کے اپنے اور اپنے حلقے کی بھلائی کیلئے استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں