لاہور( عکس آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام نئے اہل رائے دہندگان (ووٹرز)سے کہا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا فوری اندراج کرائیں کیونکہ نئے ووٹرز کے اندراج، ان کے کوائف کی درستی اور ووٹوں کی منتقلی کا عمل بدھ کو بند ہوجائے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان حکام کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی جانب سے چلائے جانے والے سہولت ڈیسک اور اس کے ضلعی سطح کے دفاتر اس کام کو انجام دینے میں سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ 25 اکتوبر 2023 تک اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ڈیٹا کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے اپنا نام ووٹر لسٹوں میں درج کرانے یا ان میں موجود خامیوں کو درست کروائیں۔