حمزہ شہباز

وقت آنے پر ساری باتیں کھولیں گے،حمزہ شہباز

لاہور (نمائندہ عکس ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وقت آنے پر ساری باتیں کھولیں گے، وقت سے پہلے ساری باتیں کھولنا مناسب نہیں،! اللہ تعالی ملک پاکستان کیلئے بہتری فرمائیں گے۔

جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے صحافی نے سوال کیا کہ تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کیا ہے، کیا سرگوشیاں ہیں؟ حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ وقت آنے پر ساری باتیں کھولیں گے، وقت سے پہلے ساری باتیں کھولنا مناسب نہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ یہ صورت حال تو 1999 والی بن جائے گی جس کا جواب دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ انشااللہ ! اللہ تعالی ملک پاکستان کیلئے بہتری فرمائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں