وقار یونس

وقار یونس کی51ویں سالگرہ 16نومبر کومنائی جائے گی

ٹھٹھہ صادق آباد(عکس آن لائن) پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و فاسٹ بائولر وقار یونس کی51ویں سالگرہ 16نومبر کومنائی جائے گی ۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں دنیائے کرکٹ کے شائقین اور ان کے مداح سالگرہ کے کیک کاٹیں گے۔وقار یونس 16نومبر1969ء کو جنوبی پنجاب کے شہر وہاڑی میں پیدا ہوئے انہوں نے صادق پبلک سکول بہاول پور اور گورنمنٹ کالج وہاڑی سے تعلیم حاصل کی ان کے نک نیم میں ” وکی ” اور ” بوریو الا ایکسپریس ” زیادہ مشہور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں