وقار یونس

وقار یونس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی اچھی کارکردگی دکھانے کیلیے پر امید

سڈنی(نمائندہ عکس) سابق کپتان وقار یونس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی اچھی کارکردگی کی امید ظاہرکی ہے۔آئی سی سی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا میں ہونےوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھا چانس ہے اور قومی ٹیم اس ایونٹ میں اچھا کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیامیں عمومی طورپچز بیٹنگ ہوتی ہیں اور پاکستان کے پاس اچھے بیٹرز ہیں جو آسٹریلوی کنڈیشنز میں اچھا کھیل سکتے ہیں۔

وقار یونس نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کا یقینی طور پر ٹاپ آرڈر میں اہم کردار ہوگا، میرے خیال میں بابراعظم کا اچھا امپیکٹ ہو گا جو کہ ہمیشہ رہا بھی ہے جب کہ رضوان بلاشبہ بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔سابق کپتان کاکہنا تھا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک دنیا کا ایک بہترین اٹیک ہے، پاکستان نے گزشتہ برس چھ سات بولرز آزمائے وہ سب اچھے جا رہے ہیں، شاہین آفریدی اور حارث رﺅف بہت اہم ثابت ہوں گے جب کہ حسن علی کو بھی بھولنا نہیںچاہیے، بولنگ اٹیک میں شاداب خان اور محمد نواز جیسے اچھے اسپنرز بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کی ماڈرن ڈے کرکٹ ملین ڈالرز کی دکھائی دیتی ہے وہ یقینی طور پر دیگر بڑے ناموں کی طرح اچھے ہیں،بابر اعظم ابھی نوجوان ہیں اور بہت کرکٹ باقی ہے، بابر جب ریٹائرڈ ہو جائیں گے تو پھر ان کا موازنہ دوسرے کےساتھ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں