وفاق المدارس العربیہ

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام امتحانات ،بدھ اور جمعرات 2دن کے پرچہ جات باقی

فیصل آباد (عکس آن لائن) حکومت کی مشاورت سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح فیصل آباد

میں بھی امتحانات کا سلسلہ انتہائی عمدہ اور احسن اندازسے کرونا وائرس کے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اور ہال میں سماجی فاصلہ

برقراررکھتے ہوئے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اب صرف بدھ اور جمعرات 2دن کے پرچہ جات باقی ہیں۔

فیصل آباد میں جامعہ قاسمیہ کے امتحانی سنٹر کا دورہ مہتمم جامعہ دار القرآن قاری محمد یٰسین ، مہتمم جامعہ فاروق اعظم سید نذیر احمد

شاہ، مہتمم جامعہ اسلامیہ امدادیہ مفتی محمد طیب، ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ قاری محمد حنیف جالندھری کے

صاحبزادے مولانا احمد حنیف جالندھری ، مہتمم جامعہ قاسمیہ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کا امتحانی سنٹر کا دورہ۔

اس موقع پروفاق کے مسؤلین نے کہا کہ پورے ملک میں نہایت پر امن طریقے سے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے ۔

وفاق المدارس نے موجودہ مشکل حالات میں بھی امتحانات کے منظم ، محتاط، پرامن اور مثالی انعقاد کی روایت برقرار رکھی ہے۔

تمام امتحانی سنٹروں میں ایس او پیز کے تحت امتحانات جاری ہیں۔ ملک بھر میں ایک لاکھ انیس ہزار تین سو اٹھارہ طلباء اور

ایک لاکھ چھیانوے ہزار پانچ سو اکہتر طالبات شریک ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر تین لاکھ پندرہ ہزار آٹھ سو نواسی طلباء اور طالبات

امتحان میں شامل ہیں ۔ جن کیلئے ملک بھر میں اکیس سو سولہ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ جب میں نگرانی کیلئے چودہ ہزار

آٹھ سو نو افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے وفاق المدارس

کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کو کامیاب امتحانات کے انعقاد پر خراج

تحسین پیش کیا ہے۔ اس پر قائدین وفاق مبارک باد کے مستحق ہیں۔ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو بھی دینی مدارس نے یقینی بنایا ہے۔

کرونا وائرس کے باعث اس سال خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مدارس و مساجد کے بڑے ہالوں میں طلباء کو مناسب فاصلے پر

بٹھایا گیا ہے۔ تمام طلباء کیلئے ماسک، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے۔ وفاق المدارس نے منظم انداز سے

امتحانات کا انعقاد کرکے ایک مرتبہ پھر ایک قابل تقلید مثال قائم کردی ہے اور اپنی دیرینہ روایات کو برقرار رکھا ہے۔

جامعہ قاسمیہ فیصل آباد میں قائم امتحانی سنٹر کے دورے کے موقع پر علماء نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں