عملدرآمد کے منتظر

وفاقی کابینہ کے کئی فیصلے عملدرآمد کے منتظر

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی کابینہ کے کئی فیصلے عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے 21 ماہ میں 82 اجلاس ہوئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتیں اور ڈویژنز وفاقی کابینہ کے 234 فیصلوں پر عملدرآمد میں ناکام رہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے وفاقی کابینہ کے 81 اجلاسوں میں ایک ہزار 630 فیصلے کئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ایک ہزار 396 فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے 114 فیصلے عملدرآمد کے مرحلے میں ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق مختلف ملکوں سے معاہدوں اور ایم او یو سے متعلق 86 سے زائد اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے 34 فیصلے عملدرآمد میں 3 ماہ سے بھی زیادہ تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آئندہ کابینہ اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدر آمد کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں