وفاقی کابینہ کا اجلاس

وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب ،22 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا جس میں22 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی ، اقتصادی صورتحال پر غور ہوگا،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وبا اور ویکسینیشن کے پراسس پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے کے مطابق وفاقی کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹنگ رائٹس پر بریفنگ دی جائے گی،کابینہ اجلاس میں کرونا ویکسین کی ریٹیل پرائس کے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں