وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ نے لاک ڈاون میں نرمی کی منظوری دے دی

اسلام ا ٓ باد (عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لاک ڈاون میں نرمی کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاون میں نرمی یا ختم کرنے پر حتمی مشاورت ہوئی، وفاقی کابینہ نے ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا۔کابینہ اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت ریلیف پیکج میں پیشرفت کاجائزہ لیا گیا جبکہ چھوٹا کاروبار کے تحت صنعتی، کمرشل بجلی کے کنکشنز میں رعایت پر بات ہوئی ،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے لاک ڈاون میں نرمی سمیت ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی کرنسی نوٹوں پروارنش کوٹنگ ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی، کابینہ کو عارضی طور پر وارنش کوٹنگ ختم کرنےکی سمری بھیجی گئی تھی جبکہ کابینہ نے واپڈا ممبرفنانس کی تعیناتی میں توسیع کی بھی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں