وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک کرائم بل 2016 میں ترمیم کیلئے آرڈیننس کی منظوری دیدی

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک کرائم بل 2016 میں ترمیم کیلئے آرڈیننس کی منظوری دیدی ـآرڈیننس کے مسودے کے مطابق کسی کی پرائیویسی یا ساکھ کو نقصان پہنچانا ناقابل ضمانت جرم قراردیا گیا ہے ـنئے قانون میں تین سال سے سزا بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی ہےـ

کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں مدد کرنا بھی نا قابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے ـٹرائل کورٹ کو 6 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا پابند بنا دیا گیا ہے ـشکایت درج کرانے کا اختیار متاثرہ شخص یا ادارے کے نمائندے کو بھی ہو گا جبکہ ٹرائل کورٹ کو ماہانہ کارکردگی رپورٹ متعلقہ ہائیکورٹ کو بھجوانا ہو گی ـاگر ٹرائل کورٹ نے بروقت کیس نہ نمٹایا تو حکومت ہائیکورٹ کو کاروائی کی سفارش کر سکے گیـ

اپنا تبصرہ بھیجیں