وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ ، 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خا ن نے مختلف شہروں میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے تو قلت نہیں ہونی چاہیے،قیمت بھی نہ بڑھے، وزیر فوڈ سیکورٹی فوری کارروائی کریں جبکہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کورونا زدہ سوچ کو کورنٹائن کریں،یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ،

اپوزیشن لیڈر عوام کی بھلائی چاہتے ہیں تو کورونا ریلیف فنڈ میں اپنے اثاثوں کا کچھ حصہ عطیہ کریں، سیاسی مفاد کی عینک اتار کر عوامی مسائل کا حقیقی طور پر جائزہ لیں، اپوزیشن کورونا سے متعلق مثبت تجاویز دیں ہم خوش آمدید کہیں گے،سکوک بانڈز 3 سال کی مدت کیلئے جاری کیے جارہے ہیں،سکوک بانڈز کے اجراء سے لکویڈیٹی کی صورتحال میں بہتری آئیگی،وزیراعظم نے رینجرز کو سندھ میں گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم عمران خا ن نے مختلف شہروں میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے تو قلت نہیں ہونی چاہیے،

قیمت بھی نہ بڑھے، وزیر فوڈ سیکورٹی فوری کارروائی کریں جبکہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کورونا زدہ سوچ کو کورنٹائن کریں،یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ،اپوزیشن لیڈر عوام کی بھلائی چاہتے ہیں تو کورونا ریلیف فنڈ میں اپنے اثاثوں کا کچھ حصہ عطیہ کریں، سیاسی مفاد کی عینک اتار کر عوامی مسائل کا حقیقی طور پر جائزہ لیں، اپوزیشن کورونا سے متعلق مثبت تجاویز دیں ہم خوش آمدید کہیں گے،سکوک بانڈز 3 سال کی مدت کیلئے جاری کیے جارہے ہیں،سکوک بانڈز کے اجراء سے لکویڈیٹی کی صورتحال میں بہتری آئیگی،وزیراعظم نے رینجرز کو سندھ میں گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق منگل کووزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کومجموعی مریضوں، علاج کے انتظامات، طبی لباس، اشیاء کی ترسیل کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ،کابینہ کولاک ڈائون کے دوران سہولتوں اور این ڈی ایم اے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی ،وفاقی کابینہ نے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی ، ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ایکسپورٹرز کا مال روکنے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایات کے باجود تا حال عمل درآمد نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کی اطلاعات کا نوٹس لیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ گڈز ٹرانسپورٹ اور ایکسپورٹرز کا مال نہیں روکا جانا چاہیے ۔

ذرائع کے مطابق مراد سعید نے وزیراعظم کے بر وقت اور درست اقدامات کو نمایاں انداز میں اجاگر نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا۔ وزیر اعظم عمران نے مختلف شہروں میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے تو قلت نہیں ہونی چاہیئے،،قیمت بھی نہ بڑھے۔وزیر اعظم نے وزیر فوڈ سیکورٹی کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دیدی۔ کابینہ میں ٹرانسپورٹرز کے لئے مخصوص ڈھابہ ہوٹلز کھلے رکھنے کی تجویز دی گئی ۔

کابینہ ارکان نے کہاکہ ٹرک اڈوں پر ٹرانسپورٹرز کے ہوٹل کے ہوٹل بند ہیں، ڈرائیورز کو کھانے پینے کی مشکلات ہیں ۔معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کابینہ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں سب سے پہلے اپوزیشن لیڈر حصہ ڈالیں،آپ کا شمار ملک میں زیادہ اثاثے رکھنے والے خاندان میں ہوتا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے کورونا وباء پر قابو پانے کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں 1865 کورونا وبا کے کیسز رجسٹرہوئے،آج کے دن تک 25 افراد کی کورونا سے اموات ہو چکی ہے،58افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں،کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم نے 2 پرانگ سٹریٹجی اپنانے کو کہا۔

انہوںنے کہاکہ کابینہ اجلاس میں چاروں صوبوں میں گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ ہوا،سندھ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹ کو مسائل کا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے رینجرز کو سندھ میں گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ساتھ صوبائی اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو حسن سلوک کی ہدایت کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے باقاعدہ طور پر سکو ک بانڈز کی منظوری دی،سکوک بانڈز اسلامک بینکنگ کوفروغ دینے کیلئے بہت اہم ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ سکوک بانڈز 3 سال کی مدت کیلئے جاری کیے جارہے ہیں،سکوک بانڈز کے اجراء سے لکویڈیٹی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کو کیش ٹرانسفر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نیشفاف طریقے سے12 ہزار روپے کیش ٹرانسفر کے بارے بریف کیا۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کر دی،15بین الاقوامی پروٹوکول کنونشن کی منظوری دی گئی۔معاون خصوصی نے کہاکہ بھٹہ مزدوروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،وزیراعظم نے ریلوے ،ایف بی آر ، پی آئی اے میں اصلاحات لانے کی ہدایت کی ،وزیراعظم نے اداروں میں ای گورننس کے فروغ کی ہدایت کی۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کورونا زدہ سوچ کو کورنٹائن کریں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لیڈر عوام کی بھلائی چاہتے ہیں تو کورونا ریلیف فنڈ میں اپنے اثاثوں کا کچھ حصہ عطیہ کریں،اپوزیشن لیڈر سیاسی مفاد کی عینک اتار کر عوامی مسائل کا حقیقی طور پر جائزہ لیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کورونا سے متعلق تجاویز دے ہم خوش آمدید کہیں گے،یہ وقت عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے نہ کہ تنقید کرنیکا۔ انہوںنے کہاکہ آٹے اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کیلئے نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں