مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی،ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ کیا ، بڑے منصوبوں میں خورد برد کے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مواصلات کے ریونیو میں 62 فیصد ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیااس سلسلے میں وزارت مواصلات نے15 مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس کے مطابق وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا، وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر ادارے میں احتساب کا عمل جاری ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بڑے منصوبوں میں خورد بردکے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے ، کیسزکا ریکارڈ وزیراعظم کے انکوائری کمیشن اور نیب کو مہیا کر دیا گیا ۔

وزارت میں سادگی مہم کے ذریعے 23 کروڑ 78 لاکھ روپے کی بچت کی ، ادارے نے قومی خزانے پرانحصار کی بجائےاپنے بزنس پروگرام کاآغاز کر دیا ، پاکستان کےسب سےبڑے پبلک پراﺅیٹ پارٹنرشپ منصوبے کےآغازکااعلان کیا گیا ۔یاد رہے اکتوبر میںو زارت مواصلات نے 132 کروڑ 55 لاکھ کی خوردبرد کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں