وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے استعفی دے دیا

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وزارت قانون کے منصب سے استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا، اعظم نذیر نے اپنا استعفی صدر پاکستان کو بھجوادیا،صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائے گئے استعفے میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بطور وزیر قانون خدمات سرانجام دے رہے تھے مگر اب وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور وزیر اپنی خدمات سرانجام نہیں دے سکتے، اس لئے وہ اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے ہیں،

اس سے قبل ایک ٹویٹر پیغام میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیرکانفرنس میں ایک مختصرگروہ کی ریاستی اداروں کیخلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا،انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ جذباتی نعرہ بازی کرنے والے حکومت اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے، ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں