علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی کا ناکام سیاسی رہنماؤں کے بیکار بچوں کو پھلتی پھولتی معیشت سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر علی زیدی نے ناکام سیاسی رہنماؤں کے بیکار بچوں کو پھلتی پھولتی معیشت سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دے دیا ۔بلاول زرداری اور مریم نواز کیلئے وزیربحری امور علی زیدی نے کہا کہ ملکی معیشت تیزی سے بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور روزگار کے زبردست مواقع پیدا ہورہے ہیں، وزیراعظم کی نگرانی میں برآمدات سے وابستہ صنعتوں میں تو روزگار کے مواقع اور بھی زیادہ ہیں۔

انہوںنے کہاکہ زرداری اور نواز کے ”بیکار بچوں”کیلئے سنہرا موقع ہے کہ ایک دفعہ تو حلال کما کرکھا لیں، انتخابات کی شفافیت کیا کیا ذکر کہ 2018 کا الیکشن 2013 سے کہیں بہتر اور شفاف تھا، 2013 میں 133 انتخابی عذرداریاں دائر کی گئیں۔علی زیدی نے کہاکہ 2018 میں محض 102 عذرداریاں داخل ہوئیں، بلاول زرداری اور مریم نواز اپنے باپوں کی چوری شدہ دولت بچانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔

علی زیدی نے کہاکہ ”بیکار بچے”یہ بیکار کام چھوڑیں اور معیشت میں بہتری سے فائدہ اٹھا کر “رزق حلال” کمانے کیلئے کوئی ڈھنگ کا کام ڈھونڈیں،ان بگڑے بچوں کی قابلیت سے تو نہیں لگتا کہ کوئی انہیں ”کلرکی”کیلئے بھی رکھے۔ علی زیدی نے کہاکہ مگر ہمت مرداں مددِ خدا، کوشش تو کریں شاید کام بن ہی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں