وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی سے ملاقات

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سعودی سفیر کی وزارت ریلوے آمد پر انہیں گلدستہ پیش کیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

سعودی سفیر نے خیر مقدم پرشکریہ ادا کیا۔ شیخ رشید کی صحت سے متعلق پوچھا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے بین الاقوامی امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں