روہڑی حادثے

وفاقی وزیر ریلوئے شیخ رشید احمد کا روہڑی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے اظہار افسوس

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر ریلوئے شیخ رشید احمد نے روہڑی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ ان مینڈ لیول کراسنگ پر پیش آیا۔ ٹرین حادثہ بظاہر بس ڈرائیور کی لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں ٹرین انجن کو نقصان پہنچا ۔

اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوا جبکہ ۔ ٹرین مسافر محفوظ۔رہے وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے 2470 ان مینڈ لیول کراسنگ ہیں جن کو مینڈ کرنے کے لیے پاکستان ریلوے نے کئی بار صوبائی حکومتوں کو خط لکھے ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ ڈرائیوروں اور راہگیروں سے ٹریک احتیاط سے عبور کرنے کی درخواست بھی کی ہے شیخ رشید نے کہا کہ حادثے کی انکوائری ایف جی آئی آر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں