اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر کی جنوبی بلوچستان پیکیج پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے جنوبی بلوچستان پیکیج پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ان اقدامات کے ثمرات ملنے چاہئیں، وفاقی حکومت صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت توانائی کے منصوبوں بارے اجلاس ہوا جس میں جنوبی بلوچستان کے ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری پاور پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا ۔وفاقی وزیر اسد عمر نے جنوبی بلوچستان پیکیج پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ اسد عمر نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو ان اقدامات کے ثمرات ملنے چاہئیں، وفاقی حکومت صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں