وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت،جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد (عکس آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار، بلوچستان میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے اور صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں اور پاک دھرتی سے اس ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں