سینیٹ میں قائد ایوان

وفاقی حکومت کا سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں قائد ایوان بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وفاقی حکومت نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں قائد ایوان بنانے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق اعظم نذیر تارڑ کے وزیر قانون بننے سے معذرت کرنے پر فیصلہ کیا گیا ، نواز شریف نے سینیٹراعظم نذیر تارڑ کو وزیر قانون بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اعظم نذیر تارڑ قائد ایوان سینیٹ کے عہدے کے ساتھ وکالت بھی جاری رکھ سکیں گے ، وسیم سجاد، اعتزاز احسن نے بھی قائد ایوان سینیٹ ہوتے ہوئے وکالت جاری رکھی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں