وزیر اطلاعات سندھ

وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی، وزیر اطلاعات سندھ

کراچی(عکس آن لائن ) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی، وفاق نہیں چاہتا صوبے خود ویکسین منگوائیں۔

فاقی وزرا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے و کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے ویکسین درآمد کرنے کیلئے خط لکھا، وفاق نے اجازت دینے سے انکار کیا، وفاقی حکومت نہیں چاہتی تھی کہ صوبہ سندھ کرونا ویکسین خود منگوائے، وفاقی حکومت نے سندھ کے کورونا ویکسین بیرون ملک سے منگوانے میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے وفاقی وزرا آج بھی عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں، کرپشن عمران خان اور ان کی حکومت کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں