وزیر اعظم عمران خان

وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے تین نام دے دیئے

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے لئے تین نام دے دیئے سامنے آنے والے تین ناموں میں موجود سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمدسابق وفاقی سیکرٹری فضل عباس میکن اور سابق وفاقی سیکرٹری عارف خان کے نام شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے تینوں ناموں کی منظوری دے دی ہے اس سے قبل اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کیے تھے واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا پانچ سالہ مدت ملازمت سے گزشتہ روز ریٹائر ہو گئے ہیں ،

چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا۔ جبکہ سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن ارکان بھی 26 جنوری کو ریٹائرمنٹ کے بعد تاحال نئے ارکان کا تقرر نہیں کیا جا سکا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں