پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس عید سے پہلے ہونے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق سات بل قومی اسمبلی سے منظور ہوئے لیکن سینٹ سے منظور نہیں ہوسکے۔ذرائع کے مطابق تمام بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے،پاکستان میڈیکل کمیشن اور پاکستان میڈیکل ٹربیونل کا بل پیش ہو گا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ ججوں میں اضافہ کا بل پاس کرایا جائے گا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف قوانین سے متعلقہ بل پاس کرائے جائیں گے۔

پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق مشیر پارلیمانی امورڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ گڈ گورنس کے لیے گڈ لاء میکنگ ضروری ہے، عوامی مفاد کے قوانین بنانا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے ۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہاہک بروقت قانون سازی نہ ہونے پر لوگ تکلیف اور پارلیمنٹ میں تنقید کی زد میں آ تی ہے،وزیر اعظم سے جوڈیشل اور لاء ریفارمز پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جلد دونوں ہائوسز میں اس عمل کا آغاز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں