وزیراعظم

وفاقی حکومت نے وزارتوں کی کارکردگی کے معاہدوں کا عمل ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (عکس آن لائن )وزیراعظم اور وزارتوں میں معاہدوں پر عمل درآمد کا معاملہ،حکومتی ٹیم متحرک ہوگئی ،وفاقی حکومت نے وزارتوں کی کارکردگی کے معاہدوں کا عمل ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کرلیا ، آئندہ 2 ہفتوں میں وزارتوں کی سہہ ماہی و سالانہ کارکردگی اہداف کے معاہدوں کا عمل ڈیجیٹل ہوجائے گا،انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے کارکردگی معاہدوں کے حوالے سے ڈیجیٹل پورٹل تیار کرلیا،وزارتیں اپنے اہداف کی تکمیل سے متعلق سٹیٹس ڈیجیٹل پورٹل پر اپ لوڈ کریں گی،وزیراعظم خود بھی پورٹل کے ذریعے وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لے سکیں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب کی زیرِ صدارت اجلاس میں پورٹل پر بریفنگ دی گئی ،انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ٹیم نے ڈیجیٹل پورٹل کے فیچرز پر بریفنگ دی،نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیم کے ہمراہ موجود تھے ۔ شہزاد اکبر نے کہاکہ پورٹل وزارتوں کے اہداف کا جائزہ مؤثر اور شفاف انداز میں لینے میں معاون ثابت ہو گا،اجلاس کا مقصد کارکردگی کے معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے اس عمل کو ڈیجیٹلائز کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں