وفاقی حکومت نے جواد رفیق ملک کی چیف سیکرٹری پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور(عکس آن لائن) باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب میرے احکامات نہیں مانتے اور کہیں اور سے ہدایات لیتے اور احکامات مانتے ہیں۔ جس پر اُنکو فوری تبدیل کیا جائے.

سابق چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان 4 ماہ 27 دن تک چیف سیکرٹری پنجاب تعینات رہے،

چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل
چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل، وفاقی حکومت نے جواد رفیق ملک کی چیف سیکرٹری پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جواد رفیق ملک ڈسٹرکٹ میجنمنٹ گروپ/ پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے 15 کامن سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ سابق چیف سیکرٹری کا تعلق 13 کامن سے تھا،

جواد رفیق ملک کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب, سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب اور سیکرٹری سینٹ پاکستان بھی رہ چکے ہیں،

تبدیلی سرکار نے اپنی حکومت کے 20 ماہ کے دوران چوتھا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا، پی ٹی آئی حکومت میں چوتھا چیف سیکرٹری تعینات کیا

پی ٹی آئی حکومت میں پہلے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر خان درانی تھے، دوسرے یوسف نسیم کھوکھر تیسرے اعظم سلیمان خان تھے جبکہ جواد رفیق ملک کو چوتھا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں