نسلی تعصب

وفاقی حکومت نسلی تعصب جیسے تباہ کن نظریات کے خاتمے کے لیے اقدامات کریگی،جرمن چانسلر میرکل

برلن (عکس آن لائن)برلن چانسلر انجیلا میرکل نے جرمن شہر ہانا میں نسلی تعصب کی وجہ سے کیے گئے حملے کے نو ہلاک شدگان کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ جرمن معاشرے میں پرامن بقائے باہمی کے لیے ایک گہرا زخم تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میرکل نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ایسے پرتشدد اور انتہا پسندانہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دائیں بازو کی شدت پسندی کیا کچھ کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وفاقی حکومت ایسے تمام اقدامات کے لیے بھرپور کوشش کرے گی، جن سے نسلی تعصب جیسے تباہ کن نظریات کا خاتمہ کیا جا سکے۔ جرمن صوبے ہیسے کے شہر ہانا میں گزشتہ برس انیس فروری کو ایک تینتالیس سالہ جرمن باشندے نے تارکین وطن کے پس منظر کے حامل نو افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ بعد ازاں قاتل نے اپنی والدہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں