لاہور ( عکس آن لائن)صوبائی وزیر صحت وصدرپاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے عمران خان کا پیغام پہنچانے کیلئے این اے 130کی یوسی59کا دورہ کیا۔اس موقع پر آمنہ جنجوعہ،علی عامر،صدر یوسی59متین الرحمن،عبدالغفورپپو،عامر خان ودیگرکارکنان موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ڈورٹوڈورمہم کے دوران گھروں اور دوکانوں پرصحت سہولت کارڈسے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے اور عمران خان کاپیغام پہنچایا۔اہل علاقہ نے صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر ایک کارکن کے گھرجاکراس کی والدہ کی وفات پر اظہارافسوس بھی کیا۔
صوبائی وزیر صحت وصدرپاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ڈورٹوڈورمہم کے دوران گھرگھرجاکرعمران خان کاحقیقی آزادی کا پیغام پہنچارہے ہیں۔وفاقی حکومت صحت سہولت کارڈکے منصوبے سے متعلق جعلی مہم چلارہی ہے۔وفاقی حکومت کو صحت سہولت کارڈسے متعلق جعلی مہم چلاتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ عوامی فلاحی منصوبے صحت سہولت کارڈ ایک نیکی کا منصوبہ ہے۔پنجاب میں اب تک 30لاکھ سے زائد افرادصحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج و معالجہ کی سہولت حاصل کرچکے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔نام نہادوفاقی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ڈورٹوڈورمہم سے خوفزدہ ہوچکی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیری حربے قابل مذمت ہیں۔عمران خان وفاقی حکومت کو عام انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ الحمداللہ اپنی محنت کی بنیادپرآج عوام میں جارہے ہیں۔عمران خان پاکستان کی تقدیربدلنے کیلئے عوام کو حقیقی آزادی دلواناچاہتے ہیں۔عمران خان نے پاکستانی قوم کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیاہے۔عمران خان آج ہرپاکستانی کی آخری امیدبن چکے ہیں۔عمران خان نے عزت،دولت اور شہرت ہونے کے باوجود عوامی خدمت کے سفرکاآغازکیا۔عمران خان پاکستانی عوام کو کئی دہائیوں سے حکومت کرنے والے ما فیاسے نجات دلواناچاہتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وفاقی حکومت عام انتخابات کرواکردیکھ لے کہ کتنے لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں۔
ہماراملک پی ڈی ایم کی سیاست کا قطعی طورپرمتحمل نہیں ہوسکتا۔صوبائی وزیر صحت و صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ نوازشریف نے صرف پاکستانی قوم کا پیسہ لوٹ کرولائیت میں اپنی جائیدادیں بنائی ہیں۔پاکستانی عوام ملک کو دیوالیہ کرنے والی وفاقی حکومت کو کیسے معاف کرے گی۔عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستان کانوجوان تقدیربدلنے کیلئے اپناکرداراداکرے۔