ترقیاتی منصوبوں

وفاقی تعلیم و پشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب 93کروڑ روپے جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی تعلیم و پشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک ایک ارب 93کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 4 ارب 74 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد کے ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لئے 74 کروڑ 90 لاکھ، پورے ملک میں بنیادی تعلیم کی فراہمی اور کمیونٹی سکولوں کے قیام کے لئے 50 کروڑ، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز کے قیام کے لئے 7 کروڑ 50 لاکھ، اسلام آباد ماڈل کالج جی تھرٹین ون کے قیام کے لئے 7 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں